Thursday, August 23, 2012

نواز شریف کی جھوٹی نماز

200812

یہ تصویر 20 اگست 2012 کے جنگ اخبار کے کراچی ایڈیشن کے صفحہ نمبر 3 پر شائع ہوئی ہے ۔ تصویر کے پس منظر میں حضور (ص) کے روضہ مبارک کی ریاض الجنتہ کی طرف والی دیوار نظر آرہی ہے ۔ یہاں نہایت اہم بات یہ ہے کہ ریاض الجنتہ میں نماز پڑھتے ہوئے روضہ مبارک کی دیوار بائیں (الٹے) ہاتھ کی طرف ہوتی ہے جبکہ اس تصویر میں یہ دیوار نواز شریف صاحب کے سیدھے ہاتھ کی طرف نظر آرہی ہے ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا نواز شریف صاحب کعبہ کی مخالف سمت میں منہ کرکے نماز ادا کر رہے ہیں ۔ ظاہر ہے یہ ممکن نہیں ۔ البتہ یہ ممکن ہے کہ نواز شریف صاحب نے نماز تو کہیں اور ادا کی ہو اور ان کے کسی چمچہ صحافی نے انہیں ریاض الجنتہ میں دکھانے کے لئے پس منظر میں روضہ مبارک کی دیوار تصویر لگا دی ہو ۔ صحافی سے یا تو غلطی ہوئی یا اسے سمت کا علم ہی نہیں ہوگا لہذا نماز کی تصویر الٹی لگ گئی اور جھوٹ پکڑا گیا ۔ تصویر کا لنک یہ ہےhttp://e.jang.com.pk/08-20-2012/karachi/page3.asp

No comments: